مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ نے سعودی افواج کے ساتھ فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 64 فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ ہوچکا ہے۔
خبری ویب سائٹ روسیا الیوم کے مطابق انصاراللہ سے وابستہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ریاض اور صنعاء کے درمیان لاشوں کے تبادلے کے لئے ہونے والے مذاکرات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
پہلے مرحلے میں 64 لاشوں کا تبادلہ کیا گیا جس میں سے 58 انصاراللہ کے اور 6 سعودی اہلکاروں کے لاشے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید لاشوں کے تبادلے کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید پیشرفت متوقع ہے۔
انصاراللہ سے وابستہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ریاض اور صنعاء کے درمیان لاشوں کے تبادلے کے لئے ہونے والے مذاکرات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
News ID 1917335
آپ کا تبصرہ